پاکستان

وزیراعظم دبئی کے دورے پر

فروری 10, 2019 < 1 min

وزیراعظم دبئی کے دورے پر

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم آج 10 فروری کو ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کی دعوت پر دبئی کا دورہ کررہے ہیں ۔

وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم ورلڈ گورنمٹ سمٹ کے اہم اسپیکرز میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم 30 غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان اور نوبل انعام یافتہ افراد سے مختلف مسائل پر بات کریں گے ۔ عمران خان یو اے ای کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی دبئی جا رہے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے