پاکستان24 عالمی خبریں

وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات

فروری 11, 2019 < 1 min

وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ سے ملاقات کی ہے ۔ مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت کو سنبھالنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرض لینے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے ۔

دبئی میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور مالیاتی امور کے مشیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ پاکستان آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام سے بچنے کیلئے گزشتہ تین ماہ میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے پانچ ارب ڈالر ادھار حاصل کر چکا ہے تاہم ماہرین کے مطابق موجودہ حکومت کے پاس ایسی کوئی پالیسی نہیں کہ مزید قرض لئے بغیر کاروبار مملکت چلایا جا سکے ۔

یاد رہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے سخت ناقد تھے اور انہوں نے ایک موقع پر عالمی اداروں سے قرض لینے کے بجائے خودکشی کرنے کو ترجیح دینے کا بیان بھی دیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے