پاکستان

نواز شریف کی طبی ضمانت کی درخواست

فروری 11, 2019 < 1 min

نواز شریف کی طبی ضمانت کی درخواست

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی متفرق درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ معطلی کی دونوں درخواستوں کی سماعت کل ہوگی، مرکزی ضمانت کی درخواست کے ساتھ طبی بنیاد پر دائر درخواست کی سماعت بھی کل ہوگی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نےنواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینےکی متفرق درخواست کی سماعت کی۔

وکیل خواجہ حارث نےمتفرق درخواست میں کہا کہ طبی بنیادوں پردائر سزامعطلی درخواست کی پیروی کرناچاہتے ہیں، عدالت سزامعطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعامنظورکرے۔عدالت نےنیب کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا

عدالت نےقرارديا دونوں درخواستوں کی سماعت کل کي جائے گي طبی بنیاد پردائردرخواست کےساتھ سماعت کریں گے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے