پاکستان پاکستان24

انصافی وزیر کے وارنٹ جاری

فروری 12, 2019 < 1 min

انصافی وزیر کے وارنٹ جاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی اور تحریک انصاف کے26 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسدعمر اور شفقت محمود کوحاضری سے ايک دن کا استثنا دے دیا ہے ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 2014 دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے یوسفزئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔

منگل کو سماعت میں صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہوسکی۔ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اسد عمر اورشفقت محمود کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی ۔ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

2014 میں تحریک انصاف اور عوامي تحريک کےاسلام آباد میں 126 روز کے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کے دوران سرکاری ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے