پاکستان24 متفرق خبریں

منظور پشتین کا نام بھی قبول نہیں

فروری 12, 2019 < 1 min

منظور پشتین کا نام بھی قبول نہیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے اخبارات و جرائد کے علاوہ ٹی وی چینلز پر بھی پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کا نام اور تصویر شائع و نشر کرنے کی پابندی ہے تاہم یہ پابندی غیر تحریری ہے اور زیادہ تر میڈیا کے ادارے خودساختہ سنسرشپ عائد کئے ہوئے ہیں ۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں منظور احمد پشتین کا مضمون شائع ہونے کا سوشل میڈیا پر چرچا رہا مگر پاکستان میں نیویارک ٹائمز کا عالمی ایڈیشن معاہدے کے تحت چھاپنے والے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے منگل کے روز منظور پشتین کے مضمون کی جگہ خالی چھوڑ دی ہے ۔

پاکستان میں دستیاب نیویارک ٹائمز کے پرنٹ ایڈیشن سے منظور پشتین کا مضمون ہٹانے کا فیصلہ پرنٹر ایکسپریس ٹریبیون نے کیا ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہزاروں پڑھنے والوں نے یہ مضمون آن لائن ایڈیشن میں پڑھ لیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر صحافی و لکھاری محمد حنیف نے تبصرہ کیا ہے کہ آن لائن ایڈیشن پڑھے جانے کے دور میں پرنٹ سے مضمون کو سنسر کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے