پاکستان

طالبہ زیادتی کے ملزم وکیل کی ضمانت

فروری 13, 2019 < 1 min

طالبہ زیادتی کے ملزم وکیل کی ضمانت

Reading Time: < 1 minute

اسلامی یونیورسٹی کی ایل ایل بی کی طالبہ سدرہ ریاض سے مبینہ زیادتی کے ملزم اسد ہاشمی ایڈووکیٹ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔

سیشن جج اسلام آباد جہانگیر اعوان نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی ۔ طالبہ نے وکیل پر زیادتی کے الزام کے تحت تھانہ شمس کالونی میں ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔

مقدمے میں طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ وکیل نے اغوا کیس کے سلسلے میں مشورے کے لیے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

ملزم اسد ہاشمی اور مدعیہ اسلامک یونیورسٹی میں ایل ایل بی کی طالبہ سدرہ ریاض عدالت میں پیش ہوئے ۔ سدرہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسد ہاشمی نے ابھی تک خود کو میڈیکل کے لیے پیش نہیں کیا، ضمانت مسترد کی جائے ۔

ملزم اسد ہاشمی کے وکیل نے مدعیہ کے کردار پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ سدرہ ریاض ضلع جھنگ سے اسلام آباد آنے کے بعد لڑکوں کو پھنسا کر بلیک میل کرتی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس واپس لینے کے لیے بھی 80 لاکھ روپے کا تقاضا کیا گیا ۔

ملزم اسد ہاشمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعیہ اس کے علاوہ بھی مختلف افراد پر ایف آئی آرز درج کرا چکی ہے ۔ سدرہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طالبہ پر کوئی ایف آئی آر نہیں، مدعیہ کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آرز کو بنیاد بنا کر ملزم فائدہ لینا چاہتا ہے ۔

عدالت نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم اسد ہاشمی کو ۵۰ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے