پاکستان

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

فروری 15, 2019 < 1 min

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

Reading Time: < 1 minute

بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 93 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو قیمت بڑھانے کی درخواست دی ہے ۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نےبجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں طلب کیا ہے ۔ سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ڈیزل پرمہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ۔ ڈیزل پربجلی پیدا کرنے کی لاگت 18 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فرنس آئل سے 13 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق 32 پیسے فی یونٹ بجلی چوری اورلائن لاسزکی نظرہوئی ۔ سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طورپر7 ارب 42 کروڑیونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ بجلی کی پیداواری لاگت 57 ارب روپے رہی ۔

سی پی پی اے کی سفارشات پرنیپرا میں 20 فروری کوسماعت ہوگی ۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑےگا ۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے