متفرق خبریں

کراچی میں شیخ رشید کا بائیکاٹ

فروری 16, 2019 2 min

کراچی میں شیخ رشید کا بائیکاٹ

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں میڈیا اداروں سے کارکنوں کی برطرفیوں کے خلاف قائم جرنلسٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر کراچی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔

کراچی کے دورے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو تمام صحافیوں، کیمرہ پرسنز اور فوٹو گرافرز نے ان کو بات کرنے سے روک دیا ۔

جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے شیخ رشید کو میڈیا انڈسٹری کے بحران سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا ۔ شیخ رشید نے بات سننے کے بجائے پریس کانفرنس جاری رکھنا چاہی تو صحافیوں نے ان کے سامنے سے ٹی وی چینلز کے مائیک ہٹا دیے ۔

جرنلسٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان فہیم صدیقی اور حسن عباس نے پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ”آپ مجھے پہلے بتا دیتے میں نے تو ویسے بھی چائے کا انتظام کیا ہے، آپ نے ریلوے کا پیغام خراب کر دیا ہے۔“


ایکشن کمیٹی کے ارکان نے شیخ رشید کو میڈیا انڈسٹری کی صورتحال پر اپنے احتجاج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری سے کہیں کہ کراچی آ کر بات کریں ۔


شیخ رشید نے سرکاری ٹی وی پر پریس کانفرنس جاری رکھنے کوشش کی تو صحافیوں، کیمرہ پرسنز اور فوٹو گرافرز نے نعرے بازی شروع کر دی ۔ صحافیوں نے کہا کہ ”وزیراطلاعات فواد چودھری نے صحافی رہنماؤں کو ملاقات کے لیے بلایا مگر اسلام آباد میں اپنے دفتر دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد بھی نہ آئے۔؛

شیخ رشید نے کہا کہ چائے کا انتظام بھی کیا ہے

صحافیوں نے وزیراطلاعات کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے شیخ رشید سے کہا کہ جس وزیراطلاعات نے ہماری قیادت کی بے عزتی کی ہے، اگلی بار کراچی آتے ہوئے اس کو ساتھ لائیں تاکہ وہ معافی مانگیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے