پاکستان پاکستان24

وزیراعظم کی ٹویٹ پر چیئرمین نیب کا نوٹس

فروری 16, 2019 < 1 min

وزیراعظم کی ٹویٹ پر چیئرمین نیب کا نوٹس

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے پشاور میں ڈائريکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر نوٹس لیا ہے ۔

احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نیب کے چیئرمین نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو مقدمے کے ریکارڈ سمیت 18 فروری کو اسلام آباد طلب کیا ہے ۔

چیئرمین جاوید اقبال نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو ڈاکٹر عبدالصمد پر الزامات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز قومی احتساب بیورو کے چیئرمین سے اپنے محکمے کے ان افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے کہا تھا جنہوں نے ڈاکٹر عبدالصمد کو گرفتار کیا ۔

عمران خان نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ”نیب چیئرمین کو ان افسران کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے جو اس باعث شرمندگی کام کے ذمہ دار ہیں۔؛

اس سے قبل پشاور کے صحافی اسماعیل خان نے ٹویٹ کر کے وزیراعظم کی توجہ ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کی جانب دلائی تھی ۔ اسماعیل خان نے لکھا تھا کہ ”ڈاکٹر عبدالصمد جرمنی سے سنسکرت زبان میں پی ایچ ڈی کرنے والے واحد ایشیائی ہیں، وہ فل برائٹ اسکالر رہے، اب نیب نے اس الزام میں گرفتار کیا ہے کہ انہوں نے کم معاوضے پر افراد رکھ کر ان سے غیرقانونی کھدائی کرائی۔؛

اسماعیل خان نے کہا کہ کتنے شرم کا مقام ہے، اس ملک میں کام کرنے کے لیے کوئی واپس کیوں آئے ۔

ہفتہ کو قومی احتساب بیورو کے صدر دفتر سے جاری بیان میں چیئرمین نے کہا کہ نیب ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر ارکیالوجی میوزم کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ چیئرمین نیب کے مطابق ڈاکٹر عبدالصمد کی عزت نفس کو یقینی بنانے کے لئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے