پاکستان

سعودی ولی عہد پاکستان میں

فروری 17, 2019 < 1 min

سعودی ولی عہد پاکستان میں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دو روزہ دورے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اسلام آباد پہنچے ہیں ۔ ائرپورٹ پر ان کا استقبال وزیراعٖظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف نے کیا ۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جب پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے اس کو اپنے حصار میں لیا ۔ پاکستان کی فضائیہ کے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور معزز مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں جانب فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل تک پنچایا۔‘

سعودی ولی عہد کو ائر پورٹ سے وزیراعظم ہاؤس پہنچایا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد سے کچھ دیر پہلے سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ اتوار کی صبح سے نور خان ائیر بیس پر سعودی وفد کے طیاروں کی آمد جاری رہی اور11 طیارے مہمانوں کو لے کر پہنچے ۔

ولی عہد کے ہمراہ شاہی خاندان کے اراکین کے ساتھ ساتھ سعودی وزرا بھی شامل ہیں۔ دو روزہ دورے کے دوران مشرقِ وسطی اور افغانستان کے بارے میں دونوں ممالک کے وفود بات چیت کریں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے