پاکستان

پاک ایران کشیدگی پر ٹیلی فونک رابطہ

فروری 17, 2019 < 1 min

پاک ایران کشیدگی پر ٹیلی فونک رابطہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سیستان بلوچستان کے دھماکے میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ ’پاکستان ایران میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ مل کر خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔‘

دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جواد ظریف سے کہا کہ پاکستان آج ہی ایک وفد ایران بھیج رہا ہے تاکہ ایرانی حکام سے ملاقات میں اس حوالے سے بات کرے ۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان وزیرخارجہ نے جواد ظریف کو یقین دلایا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران سے تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ دہشت گرد حملے کے پیچھے موجود مرکزی وجہ کو ختم کیا جاسکے اور دہشت گرد گروپس کے خلاف مل کر لڑا جا سکے ۔

خیال رہے کہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے سیستان میں پاکستانی سرحد کے قریب 13 فروری کو ہونے والے حملے میں پاسداران انقلاب کے 27 سرحدی گارڈز ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دیگر درجنوں زخمی ہوئے ۔

اس حملے کے بعد ایران کے کی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے سفیر رفعت مسعود کو طلب کیا تھا ۔

مبصرین کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر ہیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون اور پاکستانی وفد کو فوری ایران بھیجنے کی بات پاک ایران تعلقات کو معمول پر رکھنے کی سفارتی کوشش ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے