متفرق خبریں

سعودی ولی عہد نے دل جیت لیے

فروری 18, 2019 < 1 min

سعودی ولی عہد نے دل جیت لیے

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ملک کا سب سے بڑا اعزاز نشان پاکستان دیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد سے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ان کے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان کا زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اس دوران ٹویٹ کر کے لکھا کہ ”سعودی ولی عہد نے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔؛

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ایک ویڈیو بیان میں سعودی ولی عہد کے فیصلے کو پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری قرار دیا ہے ۔

خیال رہے کہ اتوار کو سعودی ولی عہد نے پاکستان کے وزیراعظم کی درخواست پر سعودی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید 2107 کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے