پاکستان24 عالمی خبریں

مودی کی پاکستان کو پھر دھمکی

فروری 18, 2019 < 1 min

مودی کی پاکستان کو پھر دھمکی

Reading Time: < 1 minute

کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے میں ہلاکتوں کے بعد انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سفارتی مہم جاری ہے تو دوسری طرف انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی مسلسل پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔

نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ کے حملے کے ساتھ بات چیت کا وقت ختم ہو گیا اور اب دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی سے ہچکچانہ بھی دہشتگردی کو فروغ دینے کے برابر ہے۔

پیر کو دلی میں ارجینٹینا کے صدر کے ساتھ مزاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ پلوامہ میں حملے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اب بات چیت کے لیے وقت نکل چکا ہے۔ اب ساری دنیا کو متحد ہو کر دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف جامع قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

انڈیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اب کارروائی سے گریز نہیں کیا جا سکتا۔ مودی کا کہنا تھا کہ ‘دہشت گردوں اور ان کے انسانیت دشمن حامیوں کے خلاف کارروائی سے ہچکچانا بھی دہشت گردی کو فرغ دینے کے مترادف ہے۔‘

اس سے قبل جمعہ کو وزیراعظم مودی ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے دل میں کتنا غصہ ہے۔ جتنا غصہ آپ کے دل میں ہے اتنا ہی غصہ میرے دل میں بھی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے