پاکستان

گلالئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فروری 19, 2019 < 1 min

گلالئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پختون تحفظ موومنٹ کی ہمدرد گلالئی اسماعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

گلالئی اسماعیل کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ گلالئی اسماعیل ریاست مخالف سرگرمیوں اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ملوث ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ جب تک سماعت کا حق نہیں دیتے، پاسپورٹ کیسے ضبط کر سکتے ہیں؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، گلالئی اسماعیل پی ٹی ایم کی فعال رکن ہیں اور نہ صرف اندرون ملک، بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

سرکاری وکیل راجہ خالد محمود کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے اپنی کابینہ کے لیے پاکستان مخالف وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کا انتخاب کیا اور اشرف غنی نے پی ٹی ایم کے حق میں بھی بیان جاری کیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے