پاکستان

زرداری کی لارجر بنچ کے لیے درخواست

فروری 19, 2019 < 1 min

زرداری کی لارجر بنچ کے لیے درخواست

Reading Time: < 1 minute

سابق صدر آصف زردای نے جعلی بینک اکاونٹس کی تحقیقات کے لیے دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنی نظرثانی درخواست کی سماعت لارجر بنچ میں کرنے کی استدعا کی ہے ۔

آصف علی زرداری کی جانب سے لارجر بنچ بنانے کے لیے متفرق درخواست لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔

متفرق درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست میں عدالتی دائرہ اختیار کو بنیاد بنایا گیا، سابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق نہ ہونے پر بھی اپنی درخواست کے ذریعے سوال اٹھائے ہیں ۔

آصف زردای نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی رائے دے چکے ہیں ۔

انہوں نے دائر کردہ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ کے کئی ججز بھی از خود نوٹس اختیار کے تعین کے حق میں ہیں، اس لیے مذکورہ تضاد کو دور کرنے کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ۔

متفرق درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف نیب کو کارروائی کا حکم دے رکھا ہے ۔

فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے