عالمی خبریں

انڈیا نے پاکستان کی پیش کش مسترد کر دی

فروری 19, 2019 2 min

انڈیا نے پاکستان کی پیش کش مسترد کر دی

Reading Time: 2 minutes

انڈیا نے پاکستان کی جانب سے پلوامہ حملے کی تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان فوج کی زبان بولتے ہیں ۔

انڈیا نے پاکستانی وزیراعظم کے بیان پر مایوسی ظاہر کی ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پلوامہ حملے کو دہشت گردی کہا اور نہ ہی اس کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کے الفاظ بولے ۔

اںڈین وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وہ ممبئی حملے اور پٹھان کوٹ حملے کے بھی ثبوت پاکستان کو دے چکا ہے لیکن ان میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔

انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پلوامہ کے حملے کا ارتکاب کرنے والے ’دہشت گرد اور جییش محمد کے دعوے‘ کو نظر انداز کر دیا جنہوں نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے ۔

بیان کے مطابق ‘سب جانتے ہیں کہ جیش محمد اور اس کے سربراہ پاکستان میں ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پاکستان کو یہی ثبوت کافی ہے۔‘

انڈیا کے بیان میں عمران خان کے کہے گئے نئے پاکستان کے الفاظ کا بھی ذکر ہے اور سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا یہی نیا پاکستان ہے کہ نئی حکومت کے وزیر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا شکار حافظ سعید جیسے ’دہشت گرد‘ کے ساتھ ایک اسٹیج پر نظر آتے ہیں ۔

پاکستانی وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر انڈیا نے کہا کہ وہ صرف اس وقت بات چیت کرے گا جب ماحول پوری طرح دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔

انڈین وزارت خارجہ کے بیان میں پاکستان کو دہشت گردی کا محور قرار دیتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کے اس دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے ۔ بیان کے مطابق ’یہ حقائق سے پرے دعوی ہے اور دنیا پاکستان کی دہشت گردی کی اصلیت کو جانتی ہے۔‘

بیان میں پاکستان سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پلوامہ حملے میں ملوث اور اپنی سرزمین پر سرگرم دیگر دہشت گرد تنظمیوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

پاکستان کے وزیراعظم کی اس بات پر بھی انڈیا نے افسوس ظاہر کیا ہے جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ سخت بیانات دینا انڈین رہنماؤں کی مجبوری ہے کہ وہاں انتخابات ہونے ہیں ۔

بیان میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے بجائے پلوامہ کے دہشت گردوں اور پاکستان میں سرگرم دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے