متفرق خبریں

چینی باشندے خواتین اسمگل کرنے لگے

فروری 19, 2019 < 1 min

چینی باشندے خواتین اسمگل کرنے لگے

Reading Time: < 1 minute

یاسر حکیم/ راولپنڈی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کےامیگریشن حکام نے اسلام آباد ائرپورٹ سے انسانی سمگلنگ کی سنگین واردات ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے ۔

حکام کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے چین جانے والی پرواز پر سوار ہونے سے ایک ایسی خاتون کو روک دیا گیا جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ اسے سرگودھا سے چار لاکھ روپے میں خریدا گیا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون سیلویہ نے بتایا ہے کہ اس کے والدین نے اسے چار لاکھ روپے میں فروخت کیا ہے اور اسے چین لے جایا جا رہا ہے ۔

سرگودھا کہ رہائشی خاتون سیلویہ کے مطابق چینی باشندے نے اس کے والدین کو چار لاکھ روپے دیے اور اسے یہ رقم اگلے ایجنٹ سے وصول کرنا تھی ۔

ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے چینی باشندے لیزنگ کو بھی گرفتار کرلیا ہے تاہم اس نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ چینی باشندہ خاتون کو چائنہ جانے والی نجی پرواز 947 سے سمگل کرنا چاہتا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے