پاکستان24 متفرق خبریں

سندھ اسمبلی کے اسپیکر گرفتار

فروری 20, 2019 < 1 min

سندھ اسمبلی کے اسپیکر گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ سندھ کی اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

بدھ کو اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو نیب نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں اور سرکاری فنڈز میں خرد برد کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔

نیب حکام نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا ۔ جج محمد بشیر کو نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کو کراچی منتقل کر نا ہے راہداری ریمانڈ دیا جائے ۔

عدالت نے نیب کو آغا سراج درانی کا تین دن کا راہداری ریمانڈ دے دیا ہے ۔

سراج درانی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اس گرفتاری سے منفی پیغام جائے گا، ہم اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔

سراج درانی کی گرفتاری اور پیشی

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے