متفرق خبریں

حکومت کو گرانے کے لیے ملاقات؟

فروری 20, 2019 < 1 min

حکومت کو گرانے کے لیے ملاقات؟

Reading Time: < 1 minute

سابق صدر آصف زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر گفتگو کی گئی ۔

اس سے قبل بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے، آٹھ ماہ میں خرابیاں پیدا کیں، کوئی بہتری نہیں لائی گئی ۔

سابق صدر سے جب پوچھا گیا کہ مولانا فضل الرحمان مارچ میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں کیا آپ ان کا ساتھ دیں گے؟ تو آصف زرداری نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے پرانے اتحادی ہیں ۔

پریس کانفرنس کے بعد آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے گھر جا کر ملاقات کی اور بعد ازاں اپنے گھر رات کے کھانے پر مدعو کیا ۔

زرداری ہاؤس میں رات گئے تک دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔

خیال رہے کہ بدھ کو نیب نے اسلام آباد میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔

سراج درانی کو آصف زرداری کا قریبی دوست اور راز دان سمجھا جاتا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے