پاکستان پاکستان24

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

فروری 21, 2019 < 1 min

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم عمران خان نے فوج کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں فوج کو فیصلہ کن کارروائی کا اختیار ہوگا ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں قومی سلامتی، خاص طور پر پلوامہ واقع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسلح فواج کو انڈیا کی کسی بھی جارحیت اورمہم جوئی کی صورت میں جامع اور فیصلہ کن کارروائی کا اختیار دے دیا ہے ۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان پلوامہ واقع میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے، پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد انڈیا کے زیرانتظام علاقے ہی میں ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس سے قبل اپنے ٹیلیویژن خطاب میں واضح کرچکے ہیں کہ جنگ کسی بھی صورت میں مسئلے کا حل نہیں، پاکستان دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر انڈیا سے بات چیت کو تیار ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے