پاکستان

جیش کا مدرسہ حکومتی کنٹرول میں

فروری 22, 2019 < 1 min

جیش کا مدرسہ حکومتی کنٹرول میں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی تیز کرنے کے فیصلے کے بعد صوبہ پنجاب میں کالعدم جیش محمد کے مرکزی مدرسے اور ملحق مسجد کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔

پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ اس نے بہاولپور میں واقع کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے مرکزی مدرسے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

صوبائی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بہاولپور میں مدرستہ الاصابر کو تحویل میں لیا ہے جس کو جیش محمد کا صدر دفتر سمجھا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مدرسے کے ساتھ واقع جامع مسجد سبحان اللہ کا انتظام بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے ایک افسر نے سنبھال لیا ہے ۔

پنجاب حکومت کے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس مدرسے میں 70 اساتذہ جبکہ 600 طالبعلم ہیں۔‘ اور ’اب پنجاب پولیس مدرسے میں سکیورٹی اور تخفظ فراہم کر رہی ہے ۔‘

خیال رہے کہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے میں پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد جیش محمد پر ذمہ داری عائد کی گئی تھی ۔

پاکستان میں حکومت نے جمعرات کو انڈیا کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے حافظ محمد سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ اور اس سے منسلک رفاعی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر بھی پابندی عائد کر دی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے