عالمی خبریں

اولمپکس کمیٹی کا انڈیا کو زبردست جواب

فروری 22, 2019 < 1 min

اولمپکس کمیٹی کا انڈیا کو زبردست جواب

Reading Time: < 1 minute

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے مستقبل کے لیے انڈیا کی کھیلوں کے انعقاد کی درخواستیں منسوخ کر دی ہیں ۔ یہ فیصلہ دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر کیا گیا ۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے انڈیا کی کھیلوں کے مختلف مقابلوں کی میزبانی کی تمام درخواستیں منسوخ کرنے کے بعد کھیلوں کی دیگر فیڈریشنز سے بھی کہا ہے کہ وہ انڈیا میں مقابلے منعقد کرانے سے قبل اس سے تحریری ضمانت لیں ۔

پاکستان کے دو کھلاڑیوں پر مشتمل شوٹرز ٹیم نے انڈیا میں شوٹنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 25 میٹر پسٹل مقابلے میں شرکت کرنا تھی۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کاکہنا ہے کہ میزبان ملک کی جانب سے سیاسی مداخلت اور امتیاز کی بنا پر ویزے جاری نہ کرنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو مقابلے میں شرکت کے لیے ویزے دینے پر انڈیا سے بات چیت کی گئی مگر آخری وقت تک ان کوششوں کے باوجود حل تلاش نہ کیا جا سکا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے انڈیا کی نیشنل اولمپک کمیٹی سے اولمپکس اور کھیلوں کی تقریبات انڈیا میں منعقد کرانے کی درخواستوں پر جاری تمام بات چیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

خیال رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 13 فروری کے پلوامہ حملے میں پیرا ملٹری فورس کے 40 اہلکار ہو گئے تھے جس کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان سخت کشیدگی کا ماحول ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے