عالمی خبریں

پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکالا

فروری 23, 2019 < 1 min

پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکالا

Reading Time: < 1 minute


بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے محفوظ رکھنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے فہرست سے نہ نکالا ۔

ایف اے ٹی ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کو روکنے میں بہتری دکھائی ہے مگر یہ معمولی ہے ۔ ادارے کے مطابق پاکستان القاعدہ اور دولت اسلامیہ سمیت دہشت گرد تنظمیوں سے لاحق خطرے کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پایا ۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے بیان میں جن تنظیموں کا ذکر کیا ہے ان میں حقانی نیٹ ورک، لشکرطیبہ، جیش محمد اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے بیان کے مطابق پہلے پاکستان کو 10 نکاتی ایکشن پلان پر جنوری 2019 تک عمل درآمد کرنے کو کہا گیا تھا، اب پاکستان کی محدود پیش رفت کے باعث انھیں فوری اقدامات اٹھانے کی تلقین کی ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دیے گئے منصوبے پر مکمل عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے اور خصوصی طور پر ان منصوبوں پر جن کی ڈیڈلائن مئی 2019 ہے۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے ’دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق اپنی پالیسی‘ کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت اقدامات کیے ہیں مگر شدت پسند تنظیموں کی طرف سے لاحق خطرات سے متعلق پاکستان کو مناسب سمجھ بوجھ نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے