متفرق خبریں

بارڈر پر پہنچنے والا پہلا جوڑا؟

فروری 28, 2019 < 1 min

بارڈر پر پہنچنے والا پہلا جوڑا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی فضائیہ کی جانب سے انڈین لڑاکا طیارہ گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بعد سوشل میڈیا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔

ایسے میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل ووڈا اور ٹی وی اینکر سعدیہ افضال کی گرائے گئے انڈین طیارے کے ملبے کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں اور صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔

اینکر و تجزیہ کار اعجاز حیدر نے فیصل ووڈا کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ دوسرے کے شکار پر اترانے والے گدھ اور مردار خور ہوتے ہیں، یہ شکار ائرفورس نے کیا ہے ان کو کریڈٹ لینے دیں ۔

اینکر سعدیہ افضال نے طیارے کے ملبے کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ ’یہ لو انڈیا؛ ۔ اس تصویر کو ری ٹویٹ کر کے صحافی مہرین زہرا ملک نے لکھا ہے کہ ”اس (لڑکی) کو لے لو؛۔

ایم رضا کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل سے فیصل ووڈا اور سعدیہ افضال کی تصاویر ٹویٹ کر کے لکھا گیا ہے کہ ”جب پوری قوم سو رہی ہوتی ہے تو بارڈر پر ایک جوڑا جاگ رہا ہوتا ہے، قوم اس جوڑے کا احسان کیسے اتارے گی؟ اپنے محافظوں کو پہچانو۔؛

اعجاز حیدر کی ووڈا کو ٹوئٹر پر نصیحت

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے