عالمی خبریں

انڈیا میں ابھی نندن سے برتاؤ

مارچ 2, 2019 < 1 min

انڈیا میں ابھی نندن سے برتاؤ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں پکڑے گئے انڈین پائلٹ سے اپنے ملک واپس پہنچنے پر نامناسب برتاؤ کیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے ۔

انڈیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی نندن کو پہلے ہسپتال لے جایا گیا اور اس کے کئی گھنٹے بعد تک اس کے اہل خانہ سے ملنے نہ دیا گیا ۔

انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب تک ابھی نندن پاکستان کی قید میں تھا انڈین حکومت اس کو ہیرو کہہ رہی تھی مگر جیسے ہی اس نے سرحد پار کر کے اپنے ملک میں قدم رکھا ہے اس کے ساتھ حکام کا رویہ نامناسب ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے واہگہ بارڈر پر حوالگی کے وقت بھی ابھی نندن سے انڈین حکام کی سرد مہری پر تنقید کی ہے ۔ صارفین نے لکھا ہے کہ انڈیا کی حکومت نے ابھی نندن کا استقبال نہیں کیا اور ان کے حوالے سے شایان شان رویہ روا نہیں رکھا گیا ۔

خیال رہے کہ پاکستان سے رہائی ملنے کے بعد انڈیا واپس پہنچنے پر ابھی نندن کی انڈیا کی وزیردفاع نرملا ستھرامن کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھارتی وزارت دفاع نے جاری کی تھی ۔ اس ملاقات میں ابھی نندن کو الگ سے ایک کرسی پر بٹھایا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے