پاکستان24 عالمی خبریں

مودی کے نئے جنگی جہاز اور تنقید

مارچ 3, 2019 < 1 min

مودی کے نئے جنگی جہاز اور تنقید

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ اپنے ملک کی فوج کی صلاحیتوں پر شک نہ کریں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا کے پاس جنگی جہاز رفال رہتا تو نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔

خیال رہے کہ رفال جنگی جہاز فرانسیسی ساختہ ہے جس میں دو انجن ہیں اور اس کی خریداری کے لیے مودی حکومت کوشش میں ہے ۔

رفال جنگی جہاز کی خریداری کے معاملے پر انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں اور اس کی خریداری میں ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔

ہفتہ دو مارچ کو انڈیا ٹوڈے کے زہراہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب اپنے ہی ملک میں مسلح افواج پر شک کر کے ان کا مذاق اڑا کر خود کو مطمئن کیا جاتا ہے۔‘

نریندر مودی نے کہا کہ ‘ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ آج جب پورا ملک کندھے سے کندھا ملا کر ہماری فوج کے ساتھ کھڑا ہے کچھ لوگ ہماری فوج پر ہی شبہ کر رہے ہیں۔’

انھوں نے اپوزیشن جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ایک جانب ساری دنیا دہشت گردی کے خلاف انڈیا کی لڑائی کی حمایت کر رہی ہے تو دوسری جانب کچھ پارٹیاں دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ پر شک و شبہ ظاہر کر رہی ہیں۔‘

انڈیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘یہ وہی لوگ ہیں جن کے بیانوں کو، جن کے مضامین کو پاکستانی رکن پارلیمان، وہاں کا ریڈیو، وہاں کے ٹی وی چینلوں پر .انڈیا کے خلاف ایک ثبوت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے