پاکستان

بلوچستان میں سیلاب سے سینکڑوں متاثر

مارچ 4, 2019 2 min

بلوچستان میں سیلاب سے سینکڑوں متاثر

Reading Time: 2 minutes

بشری قمر

بلوچستان میں برفباری اور بارشوں کے بعد سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، سینکڑوں لوگ ٹیلوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

طویل عرصے کے بعد ہو نے والی موسلادار بارش اور برفباری نے بلوچستان میں خشک سالی کے اثرات کو تو ختم کر دیا مگر شدید موسم نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تباہی مچادی ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی کی صورتحال پید اہوگئی ہے جس کے باعث 10ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے سینکڑوں افراد نے ریت کے اونچے ٹیلوں پر پناہ لے رکھی ہے ۔

پاک فوج ،ایف سی ،ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلابی ریلے کے باعث رابطہ سٹرکیں بہہ گئیں ہیں، جس کے باعث تاحال شاہراہیں بند ہے ،نوشکی ،چاغی ،واشک ، قلعہ عبدا للہ، زیارت، پشین سمیت دیگر علاقوں میں بھی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی پانی گھر وں میں داخل ہوگیا ہے۔ سینکڑوں مویشی ہلاک اور باغات تباہ ہوگئےبڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کا رخ کرلیا ہے۔


پاک فوج ،ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مکران اور لسبیلہ میں امدادی کیمپ بھی قائم کرنے کے علاوہ محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی امدادی سامان روانہ کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کررہے ہیں، جبکہ مکران، لسبیلہ اور شمالی بلوچستان میں آرمی ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے