پاکستان

عمل درآمد شروع

مارچ 5, 2019 < 1 min

عمل درآمد شروع

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے دہشت گرد تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔

وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمند کرنے کے حکم پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں سلامتی کونسل احکامات پر عملدرآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمند کرنے کے 2019 کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آرڈر کا مقصد سلامتی کونسل کی پابندیوں پرعملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے، یہ آرڈر افراد یا اداروں پر سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرڈر 2019 کو سلامتی کونسل اور ایف اے ٹی ایف کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی حکونت نے گذشتہ دنوں اعلی سطح کے ایک اجلاس میں کالعدم جیش محمد اور جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے