پاکستان

شجرکاری مہم میں درخت کٹائی

مارچ 9, 2019 < 1 min

شجرکاری مہم میں درخت کٹائی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سینکڑوں تناور درختوں کی کٹائی پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے ۔ درختوں کی کٹائی پر وفاقی ترقیاتی ادارے نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

وزیراعظم کی شجرکاری مہم کے بعد اسلام آباد میں ’درخت کٹائی؛ مہم کا انکشاف اس وقت ہوا جب میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے 44 ہزار روپے میں اسلام آباد کے دو سیکٹر کے درخت ایک ٹھیکیدار کو بیچ دیے ۔

ٹھیکیدار کو ڈی جی ماحولیات منظور شاہ کی جانب سے اجازت نامہ جاری کیا تھا کہ شہر کے سیکٹرز آئی نائن اور ایچ نائن کے سوکھے درخت 7 دن میں کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

اجازت نامے کے مطابق کمپنی کو ایک ہفتے میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک درختوں کی کٹائی کا ٹھیکہ دیا گیا ۔

دوسری جانب وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ’ہماری اجازت کے بغیر درختوں کی کٹائی کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ٹھیکہ دینا غیر قانونی ہے۔؛

سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے ایم سی آئی کی طرف سے درختوں کی کٹائی پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ درختوں کی کٹائی پر فوری انکوائری کی جائے اور ٹھیکیدار کے خلاف درختوں کی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

سی ڈی اے انفورسمنٹ کو کاٹے گئے درخت قبضے میں لینے کا حکم دیتے ہوئے ایک خط کے ذریعے ٹھیکیدار کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے