پاکستان پاکستان24

پاکستان ایران انٹیلی جنس رابطے بڑھانے پر اتفاق

مارچ 9, 2019 < 1 min

پاکستان ایران انٹیلی جنس رابطے بڑھانے پر اتفاق

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران نے ایرانی صدر حسن روحانی سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایرانی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے ۔

پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات کی اور دونوں ملکوں کے سربراہوں نے مسائل کے مثبت حل اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

بیان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایران میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور دونوں رہنماؤں نےدہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

پاکستانی وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے انڈیا سے کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایرانی قیادت کا کشمیریوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

ترجمان کے بیان کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور عوامی رابطے ہیں، خطے کے امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے