متفرق خبریں

قومی ائر لائن نظرانداز

مارچ 10, 2019 < 1 min

قومی ائر لائن نظرانداز

Reading Time: < 1 minute

عفت حسن رضوی

پاکستان کی قومی ائر لائن کے ایک افسر نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ جیسے اہم ایونٹ پر پی آئی اے کو بھول گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی ائیرلائن جہاں سسٹم اپ گریڈیشن کے عمل سے گزر رہی ہے وہیں پی آئی اے نے تشہیرکے نت نئے طریقے اپنائے تاہم پاکستان سپر لیگ کے موقع پر پی آئی اے کو فضائی میزبانی کا موقع نہ مل سکا۔

کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے کھلاڑیوں کی دبئی سے کراچی آمد ہوئی مگر یہ سفر امارت ائیر لائن کے ذریعے کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے امارات ائرلائن کی بزنس کلاس میں سفر کیا۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کو کرکٹ بورڈ حکام نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے پی سی بی کا معاہدہ امارات ائیر لائن کے ساتھ ہے۔

ادھر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ایک افسر نے سوشل میڈیا پر کھلا خط پوسٹ کیا ہے جس میں شکوہ کیا گیا ہے کہ دبئی سے کھلاڑیوں کو بذریعہ قومی ائیر لائن کراچی لایا جاسکتا تھا مگر پی آئی اے کو نظر انداز کیا گیا ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ اور پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لانا ہے مگر اس اہم ایونٹ میں قومی ائرلائن پر بھروسہ نہ کیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے