شمالی کورین صدر کے بھائی کے قتل کی ملزمہ رہا

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار انڈونیشین خاتون کو ملائشیا میں رہا کر دیا گیا ہے ۔

عدالت نے انڈونشین حکام کی درخواست پر کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پیر کو عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے کہا کہ وہ فرد جرم واپس لے رہے ہیں اور انڈونیشین شہری کے خلاف ثبوت نہیں ہیں ۔

جج نے خاتون کی رہائی کا حکم سناتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ۔ ملائشیا میں حکام نے کہا ہے کہ خاتون کو جلد انڈونیشیا واپس بھیج دیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ کم جونگ نام سنہ ۲۰۱۷ میں ملیشیا کے شہر کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب دو عورتوں نے ان کے چہرے پر وی ایکس نرو ایجنٹ نامی زہر پھینکا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button