متفرق خبریں

بچی ائرپورٹ پر بھولنے والی ماں

مارچ 11, 2019 < 1 min

بچی ائرپورٹ پر بھولنے والی ماں

Reading Time: < 1 minute

سعودی ائرلائن کی ایک پرواز کو اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کرنا پڑی جب طیارے میں سوار ایک خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بچی کو ٹرمینل پر بھول آئی ہے ۔

جدہ سے کوالا لمپور جانے والی پرواز کے پائلٹ نے کنٹرول سے کہا کہ کیا اس کو جہاز واپس اتارنے کی اجازت مل سکتی ہے؟

آپریٹر نے وجہ پوچھی تو پائلٹ نے بتایا کہ ایک خاتون مسافر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو کنگ عبدالعزیز ائرپورٹ کے ٹرمینل پر چھوڑ آئی ہے اور اب پرواز میں مزید سفر جاری نہیں رکھنا چاہتی ۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور سنا ہے جس میں آپریٹر اپنے ساتھی سے اس بارے میں ایوی ایشن قوانین کا پوچھتا ہے اور پھر جہاز کو واپس رخ موڑ کر اترنے کی اجازت دیتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے پائلٹ کے اس اقدام کو سراہا ہے کہ اس نے انسانی بنیادوں پر ایک ماں کی درخواست کو اتنی اہمیت دی اور سنجیدہ لیا ۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق خاتون اپنے موبائل فون میں اس قدر مستغرق تھی کہ بیٹی کو جہاز میں ساتھ لے کر جانے کے بجائے ٹرمینل پر بھول گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے