پاکستان

گاڑی سے 500 کلو منشیات برآمد

مارچ 13, 2019 < 1 min

گاڑی سے 500 کلو منشیات برآمد

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے ایک کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات قبضے میں لے لی ہیں۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق کسٹمز حکام نے 26 نمبر چونگی کے علاقے میں ایک گاڑی کو تعاقب کر کے روکا ۔ لگژری گاڑی میں کروڑوں روپے کی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

کسٹمز حکام کے مطابق منشیات سمگلر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ گاڑی سے 4 سو 80 کلوگرام چرس اور 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی ۔

حکام کے مطابق منشیات سے بھری گاڑی پشاور سے اسلام آباد لائی جا رہی تھی، فرار سمگلر کی گرفتاری کے لیے موٹر وے اور ہائی وے پر ناکہ بندی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے