پاکستان

بلاول کا فواد چودھری کو جواب

مارچ 13, 2019 < 1 min

بلاول کا فواد چودھری کو جواب

Reading Time: < 1 minute

’پہلے انسان بنو پھر سیاستدان بنو۔؛ بلاول بھٹو زرداری نے فواد چودھری کو نصیحت کی ہے ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کو حکومتی وزراء تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا نواسہ ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے سے سانجھا کررہا ہے۔

اس کے جواب میں بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹ کی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں بلاول نے نئے پاکستان میں یوٹرن لینے کو عظیم رہنما بننے سے تشبیہہ دی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے رفقاء کئی بار سیاسی یوٹرن کے دفاع میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ یہ عظیم لیڈر کا شیوہ ہوتا ہے۔
بلاول بھٹو نے جوانی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’ایک بیمار شخص کی عیادت کو ایسے ہی دیکھنا چاہیے جیسے کہ یہ ملاقات تھی، پہلے انسان بنو بعد میں سیاستدان بنو۔؛ انہوں نے وفاقی وزیر کو یاد دلایا کہ جب نواز شریف نے بھی عیادت کی تھی جب بوڑھے خان گرگئے تھے اور ان کی کمر ٹوٹ گئی تھی۔
۲۰۱۳ میں لاہور میں منعقد انتخابی ریلی میں عمران خان کرین پر چڑھتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے، انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں، جس کے بعد ان کے سیاسی حریف میاں نواز شریف نے ہسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے