پاکستان

نواز شریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

مارچ 13, 2019 < 1 min

نواز شریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ضمانت کے لیے دائر کی گئی سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے ۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر ۱۹ مارچ کو سماعت کرے گا ۔

نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے جس میں ان کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا ۔


چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ساتھ جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحیا آفریدی بنچ کا حصہ ہوں گے ۔
 نواز شریف نے ضمانت کے لیے دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے پیرکو سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی ۔

نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ سال 24دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے