پاکستان پاکستان24

مہنگائی بڑھے گی اور لوگ چیخیں گے

مارچ 13, 2019 < 1 min

مہنگائی بڑھے گی اور لوگ چیخیں گے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے ملک میں مہنگائی ابھی مزید بڑھے گی اور اس پر لوگ چیخیں گے ۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار ن لیگ کی حکومت کو قرار دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے بجلی کی قیمت کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا، اس نے ایک سال میں توانائی شعبہ میں 450 ارب روپے کا خسارہ کیا اور گیس کی کمپنیوں میں 150 ارب روپے کا نقصان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ اب ملک میں معیشت مستحکم دکھائی دےرہی ہے، تاہم مہنگائی مزید بڑھے گی کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر لوگ چیخیں گے لیکن جب معیشت بحال ہورہی ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ اختلافات کم ہوچکےہیں اور قرض کے لیے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کرنے کا کہا تھا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے جو اقدامات کیے وہ کافی ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اخراجات کو کم کیا جائے اور  بجلی و گیس کے نقصانات کو کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف نے ڈالر کو بھی مارکیٹ ریٹ پر لانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن ہم ڈالر کی قیمت بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے