وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم کیوں؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ سامنے آئی ہے ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ سات ہزار ۲۸۰ روپے ہے جبکہ ۵۰ ہزار ان کے لیے مہمانداری الاؤنس ہے ۔

دیگر الاؤنس ملا کر کل تنخواہ دو لاکھ ایک ہزار روپے بنتی ہے جبکہ ۵ ہزار روپے ٹیکس کٹتا ہے ۔

یہ تفصیلات اس وقت سامنے آئی ہیں جب گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ارکان اور وزیراعلی کی تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں ۔

وزیراعلی پنجاب کی تنخواہ ۵۹ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے