متفرق خبریں

پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی میں نیا کیا؟

مارچ 14, 2019 2 min

پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی میں نیا کیا؟

Reading Time: 2 minutes


 پاکستان نے دنیا بھر سے آنے والے افراد کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کیا ہے جس کے تحت پانچ ملکوں کے باشندے آن لائن فارم کے ذریعے پاکستان میں داخلے کی اجازت حاصل کر سکیں گے ۔

برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔

نئی ویزا پالیسی کا اعلان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کیا ۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے پرکشش علاقے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ملک کے شمالی علاقوں میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے بڑی کشش ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو گیا ہے اور نئی ویزا پالیسی کے تحت ملک کو سیاحت کے لیے کھول کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان سمیت تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات رکھیں گے تاہم ہندوستان کے الیکشن تک شاید ان کا ہمارے ساتھ مسئلہ رہے۔

پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کا بظاہر مقصد غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا اور سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروع دینا ہے۔

حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت اب 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹ پر ویزا دیا جائے گا۔  اس سے قبل یہ سہولت صرف 24 ممالک کے شہریوں کو حاصل تھا۔پ

نئی پالیسی کے تحت 186 ملکوں میں پاکستان کے سفارتی مشنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہاں کے شہریوں کو تین ماہ تک کی مدت کا ویزہ جاری کر سکیں ۔

نئی پالیسی کے تحت وزارت تجارت کی سفارش پر پاکستانی مشنز 96 ممالک کے شہریوں کو 24 گھنٹہ کے اندر ملٹی پل ویزہ جاری کر سکیں گے۔

پاکستان کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے۔

نئی ویزا پالیسی کے تحت اب 50 ملکوں کے شہریوں کو پاکستان کے ائرپورٹس پہنچنے پر ویزا جاری ہوگا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے