پاکستان

بریگیڈیئر اسد منیر کی موت کیسے؟

مارچ 15, 2019 < 1 min

بریگیڈیئر اسد منیر کی موت کیسے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے سابق بریگیڈیئر اور دفاعی تجزیہ کار اسد منیر کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نے ٹوئٹر پر کی ہے ۔

صحافی عمر چیمہ نے دعوی کیا ہے کہ اسد منیر نے خودکشی کی ہے اس کی وجہ قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے ان کو ہراساں کیا جانا تھا ۔

پولیس ذرائع نے بھی تصدیق کر لی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ خودکشی سے پہلے اسد منیر نے تحریر بھی چھوڑی ہے ۔

خاندانی ذرائع نے پولیس کو بتایا ہے کہ اسد منیر کے خلاف جب نیب نے انکوائری کی منظوری دی تو وہ پریشان تھے ۔

اسد منیر کی نعش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نعش کے ساتھ ملی تحریر میں اسد منیر نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس میرے جانے کے بعد تحقیقات کرا لیں اور میرا نام کلیئر کرائیں کیونکہ میرے سارے اثاثے سب کے سامنے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملٹری انٹیلی جنس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسد منیر وفاقی ترقیاتی ادارے میں ممبر اسٹیٹ رہے اور قومی احتساب بیورو نے ان کے خلاف ایک پلاٹ کی الاٹمنٹ کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی گذشتہ روز منظوری دی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے