پاکستان24 متفرق خبریں

اسد عمر کا جھوٹ پکڑا گیا؟

مارچ 16, 2019 < 1 min

اسد عمر کا جھوٹ پکڑا گیا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر سخت تنقید کا سامنا ہے اور ہزاروں افراد نے ان کے پیش کیے گئے اعداد وشمار کو مسترد کیا ہے ۔

اسد عمر نے ملکی خزانے اور خسارے کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی بات کی ہے ۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیے ایک بیان میں کہا کہ فروری سنہ ۲۰۱۸ میں تیل کی قیمت ۳۵ ڈالر فی بیرل تھی جبکہ اس سال فروری میں یہ قیمت 67 ڈالر فی بیرل تھی ۔

صارفین نے تیل کی قیمتوں کے آن لائن چارٹ پوسٹ کر کے ثابت کیا ہے کہ فروری سنہ ۲۰۱۸ میں تیل 63 ڈالر فی بیرل تھا جبکہ اس سال قیمت 61 ڈالر فی بیرل ہے ۔

صارف اقبال لطیف نے وزیر خزانہ کے ٹویٹ کے جواب میں ان کو لکھا ہے کہ ’اس طرح کی بات کرنے کے بعد ہم آپ پر اعتبار کیونکر کریں جب کہ تیل کی قیمت 63 ڈالر تھی ۔’

ایک اور صارف مرزا جواد مقصود بیگ نے اسد عمر کو لکھا ہے کہ ‘جھوٹا ایک بار پھر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ۔؛

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے