پاکستان

نیوزی لینڈ حملے میں باپ بیٹا بھی مارے گئے

مارچ 16, 2019 < 1 min

نیوزی لینڈ حملے میں باپ بیٹا بھی مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں فائرنگ سے مارے جانے والوں میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کی موت کی تصدیق ان کے رشتہ داروں نے کی ہے ۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ابھی تک حملے میں پانچ پاکستانی شہری لاپتہ ہیں ۔

ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے واقعات میں ایک زخمی پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصر کے نام سے ہوئی ہے جن کی تاریخ پیدائش یکم اکتوبر 1951ء ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔ امین کی حالت نازک اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے ۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ محمد امین کو گولیاں لگیں، علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے تاحال سارے مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

سوشل میڈیا پر نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ ہے اور پوری دنیا سے صارفین نعیم راشد کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے مسجد کے اندر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے