پاکستان

وزیراعظم کا لیویز کے لیے اہم اعلان

مارچ 16, 2019 < 1 min

وزیراعظم کا لیویز کے لیے اہم اعلان

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں قبائلی علاقوں سے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیے جانے والے اضلاع میں کام کرنے والے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کے لیے اہم اعلان کیا ہے ۔

ضلع باجوڑ مہمند میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس کے اندر ضم کریں گے اور تمام مراعات بھی ملیں گی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلی سے بات کی ہے اور ’آپ کی تنخواہیں بھی ٹھیک کریں گے اور آپ ان شااللہ خوش ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم باجوڑ میں روزگار اسکیم کے لیے دو ارب روپے دے رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد لیویز اور خاصہ داروں کو خدشہ ہے مگر ہم ’آپ کے لیے ایک زبردست اسٹرکچر لے کے آ رہے ہیں، آپ بے فکر ہو جائیں، آپ بے روزگار نہیں ہوں گے ۔‘ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلی اور پولیس کے سربراہ سے بات ہوئی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے