متفرق خبریں

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مار دیا

مارچ 16, 2019 < 1 min

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مار دیا

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا میں مسلمانوں کے مخالف سینیٹر کو ایک سترہ سالہ لڑکے نے سر پر انڈہ مارا ہے جس کے بعد وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔

نیوزی لینڈ حملے پر مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے والے سفید فام انتہا پسند سینیٹر فراسر ایننگ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جب سترہ سال کا ایل لڑکا موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے ان کے سر پر انڈے سے حملہ آور ہوا ۔

سینٹر نے واپس پلٹ کے لڑکے پر حملہ کیا اور اسے تھپڑ مارے ۔ قریب موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرایا اور لڑکے کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا ۔

پولیس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لڑکے کو رہا کیا ہے تاہم دوبارہ بلایا جا سکتا ہے ۔

یہ واقعہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور اب تک اس کی ویڈیو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم نے بھی سینٹر فراسر کے بیان کی مذمت کی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے