پاکستان پاکستان24

9 پاکستانی مارے گئے

مارچ 17, 2019 < 1 min

9 پاکستانی مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ دہشت گردی واقعہ میں مارے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے
ترجمان نے بتایا ہے کہ سانحہء کرائسٹ چرچ میں مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
ذیشان رضا، اس کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی بھی نیوزی لینڈ سانحہء میں شہید ہوگئے ہیں ۔

پاکستانی ہائی کمیشن ذیشان رضا کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ایک پاکستانی آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں ہے ۔
ذیشان رضا اور اس کے والدین کا تعلق کراچی سے ہے ۔

اس سے قبل نعیم رشید، ان کے بیٹے طلحہ، راولپنڈی کے ہارون محمود کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے