متفرق خبریں

دنیا بھر میں غم اور تعزیت

مارچ 17, 2019 3 min

دنیا بھر میں غم اور تعزیت

Reading Time: 3 minutes

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں فائرنگ سے مارے جانے والے افراد کے لیے دنیا بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے ۔

کرائسٹ چرچ کی النور مسجد کے باہر تعزیتی گلدستے رکھنے والوں کی قطاریں دیکھی گئی ہیں ۔

دنیا کے کئی ملکوں میں شہریوں نے مارے جانے والوں کی یاد میں شمعیں جلائیں اور دعائیہ تقریبات منعقد کی ہیں ۔

بعض ملکوں میں مسلمانوں کی مساجد کے باہر دیگر مذاہب کے افراد نے قطار بنا کر یک جہتی اور دکھ میں شریک ہونے کا اظہار کیا ہے ۔

کچھ ملکوں کی مساجد سے ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جہاں مسلمان اگلی صفوں میں نماز ادا کر رہے ہیں اور پچھلی صفوں میں مقامی لوگ ان کی علامتی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں ۔

نیوزی لینڈ میں شہریوں نے کچھ پلے کارڈز بھی ساتھ لا کر مسلمانوں کے ساتھ اتحاد کا اظہار کیا

کرائسٹ چرچ میں سینکڑوں شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف خاموش احتجاج کیا

نیوزی لینڈ میں خواتین نے معصوم بچیوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر مسلمانوں اور مارے جانے والوں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔

کئی افراد نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے الفاظ مستعار لے کر اپنے دکھ کا اظہار پلے کارڈز پر کیا ہے کہ ’یہ نیوزی لینڈ نہیں ہے۔؛

کرائسٹ چرچ میں مارے جانے والوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا سلسلہ تاحال شروع نہیں ہوا تاہم ۵۰ افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

فائرنگ سے مرنے والے چھ پاکستانیوں کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی جائے گی جبکہ تین کی نعشیں پاکستان لانے کے لیے ان کے خاندانوں نے درخواست کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے