پاکستان

زرداری کا مقدمہ اسلام آباد میں

مارچ 18, 2019 < 1 min

زرداری کا مقدمہ اسلام آباد میں

Reading Time: < 1 minute

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کراچی کی بنکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس میں دستاویزات کی سکروٹنی اور جانچ پڑتال جاری ہے۔ سکروٹنی مکمل ہونے بعد ملزمان کو عدالت میں طلبی کے سمن جاری کیے جائیں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے لانڈرنگ کیس کراچی کی بنکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کرتے ہوئے اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود اور دیگر کے خلاف کیس کی دستاویزات ایف آئی اے نے احتساب عدالت میں جمع کرائیں۔

احتساب عدالت منتقل کیے گئے کیس کی سکروٹنی اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ رجسٹرار احتساب عدالت ریکارڈ کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ۔پانچ ملزمان نیب کی زیر حراست جبکہ ایک ملزم اسلم مسعود ایف آئی اے کے پاس زیر حراست ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے