کھیل

افغانستان کی پہلی ٹیسٹ کامیابی

مارچ 18, 2019 < 1 min

افغانستان کی پہلی ٹیسٹ کامیابی

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی ہے ۔
میچ انڈیا کے شہر دہرہ دون کے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا ۔

افغانستان کے بیٹسمین رحمت شاہ کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ انہوں نے اپنی ٹیسٹ ٹیم کی پہلی اور تاریخی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

رحمت شاہ پہلی اننگز میں سنچری نہ بنا سکے اور 98 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری اننگز میں بھی انھوں نے نصف سنچری سکور کی۔

افغانستان کے گیند باز راشد خان نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں ۔

افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی کامیابی اپنے دوسرے ہی میچ میں حاصل ہوئی ۔ یہ آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا بھی دوسرا ٹیسٹ میچ تھا ۔

آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اور پوری ٹیم پہلے ہی دن 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں افغانستان نے 314 رنز بنا کر 142 رنز کی سبقت حاصل کر لی ۔

دوسری اننگز میں آئر لینڈ نے 288 رنز بنائے اور جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا جسے آفغانستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر رحمت شاہ اور احسان اللہ کی نصف سنچریوں کی بدولت بہ آسانی حاصل کر لیا۔

عالمی کرکٹ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے بعد افغانستان تیسری ٹیم ہے جس نے اپنے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے