متفرق خبریں

وزیرستان میں صحافی کا گھر تباہ

مارچ 19, 2019 < 1 min

وزیرستان میں صحافی کا گھر تباہ

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی

جنوبی وزیرستان میں لشکر کشی کر کے صحافی حفیظ اللہ وزیر کے تین گھروں کو جلا دیا گیا ہے ۔
پشاور میں وزیرستان یونین آف جرنلسٹس نے ایک بیان میں واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کرتے ہیں ۔

وزیرستان یونین آف جرنلسٹس کے مطابق صحافی حفیظ اللہ کا مؤقف ہے کہ لشکر نے تصفیے کے لیے موجود 60 ہزار کے گرینڈ جرگہ سے بھاگ کر میرے تین گھروں کو آگ لگائی ۔
جرنلسٹس یونین نے کہا ہے کہ صحافی برادری اس ظالمانہ و غیر قانونی اقدام پر تشویش میں متبلا ہے ۔

وزیرستان یونین آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ لشکر میں شامل لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔

پشاور کی صحافی برادری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں حفیظ اللہ وزیر کے گھروں کو آگ لگانا تشویشناک ہے ۔


یونین کے بیان کے مطابق صحافی کے گھر پر لشکر کشی غیر آئینی اقدام ہے وزیر اعلی نوٹس لیں ۔

خیال رہے کہ وزیرستان کا قبائلی اسٹیٹس ختم ہو چکا ہے مگر خیبر پختونخوا میں شامل کیے جانے کے باوجود علاقے میں قبائلی و انگریز دور کی رسومات جاری ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے