پاکستان پاکستان24

کابینہ اجلاس میں ’نااہل ترین‘ کی شرکت

مارچ 19, 2019 2 min

کابینہ اجلاس میں ’نااہل ترین‘ کی شرکت

Reading Time: 2 minutes

وفاقی حکومت نے زراعت پر 290 ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے وفاقی کابینہ کو زراعت کی ترقی پر تفصیلی بریفنگ دی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اس کے لیے جہانگیر ترین نے روڈ میپ دیا ہے جنہوں نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے نوجوت سنگھ سدھو کی درخواست پر بابا گرونانک کے زیر کاشت 30 ایکڑ رقبے کوئی تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جب سے بنی ہے عالمی لیڈرز پاکستان کے دورے ‏کررہے ہیں۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو پاکستان آئیں گے۔

‏فواد چوہدری نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے وفاقی کابینہ کو زراعت کی ترقی پر تفصیلی بریفنگ دی ہے اور حکومت زراعت کی ترقی پر 290 ارب روپے خرچ کرے گی ۔

فواد چوہدری نے کہا 32 لاکھ شہری گیس کی اووربلنگ سے متاثر ہوئے ۔ یہ معاملہ 2016 اور 2017 ‏سے ہورہا ہے مگر پکڑا اب گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اڑھائی ارب روپے شہریوں کو واپس ‏کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر چھ کلومیٹر سڑک اور ایک کلو میٹر طویل پل تعمیر ہوگا


فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں ‏کو فروخت کرنے کے لیے پراپرٹی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، احتساب عدالت راولپنڈی 2 کو اسلام آباد شفٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت ‏نمبر 3 میں اب کیس سنے جائیں گے۔ مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری ‏کا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر متعلقہ کمیٹی میں وزیر اس کا ‏چیئرمین ہوگا، سیکرٹری اور ماہرین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ انٹرٹینمنٹ ‏اور گفٹ بجٹ ختم کردیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے